2 بھالو فوڈ اسٹور میں گھس کر شہد کھا گئے

0
189
2 بھالو فوڈ اسٹور میں گھس کر شہد کھا گئے

2 بھالو فوڈ اسٹور میں گھس کر شہد کھا گئے

برطانیہ میں دو بھالو فوڈ اسٹور میں گھس کر سارے ہفتے کا شہد کھا گئے، 4 سالہ بھالو مش اور لوسی پیر انگلینڈ کے وائلڈ لائف پارک سے فرار ہو کر سیدھا فوڈ اسٹور پر پہنچ گئے اور وہاں پر موجود پورے ہفتے کا شہد کھا گئے، پارک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھالوؤں نےعوام کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا مگر پھر بھی بھالوؤں کو دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا، دونوں بھالو تقریباً 1 گھنٹے تک پارک سے باہر اسٹور میں موجود رہے، جب تک دونوں بھالو پارک میں واپس نہ آ گئے تب تک سی۔ سی۔ ٹی۔ وی کیمروں کے ذریعے سے مسلسل ان کی نگرانی کی جاتی رہی ہے، دونوں بھالو پارک میں واپس پہنچتے ہی فوراََ سو گئے۔

Leave a reply