پاکستانی بلے باز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں

0
225
پاکستانی بلے باز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں

پاکستانی بلے باز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں

پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 میں تیز ترین سنچری اسکور کرنے والے 22 سالہ حسن نواز رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے، انہوں نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز ہو گیا، ان کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، شادی میں ان کے قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر حسن نواز نے پی۔ ایس۔ ایل کے فائنل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، پی۔ ایس۔ ایل کے فائنل میں انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف دھواں دھار اننگز کھیلی اور اکیس بالز پر ففٹی اسکور کی تھی۔

Leave a reply