اداکارہ عائشہ خان کی ہفتہ پرانی لاش برآمد

اداکارہ عائشہ خان کی ہفتہ پرانی لاش برآمد
کل رات مردہ حالت میں پائی گئی سینئیر اداکارہ عائشہ خان کی لاش ہفتہ پرانی ہے، جو ان کے فلیٹ سے ملی ہے، پولیس کے مطابق پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس کو مطلع کیا گیا، ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،اداکارہ فلیٹ میں تنہا رہائش پذیر تھیں، ان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے، تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا کیونکہ پولیس اداکارہ کے بیٹے کے آنے کا انتظار کر رہی ہے، وہ 1948 میں پیدا ہوئیں اور 1964 میں اداکاری شروع کی، اُن کے مشہور ڈراموں میں تیری رضا، افشاں، مہندی، نقاب زن مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے، میری گڑیا، عروسہ، فیملی 93 ہیں۔









