آیت اللہ خامنہ ای زیر زمین پناہ گاہ منتقل

آیت اللہ خامنہ ای زیر زمین پناہ گاہ منتقل
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی طرف سے جاری حملوں کے سبب ایرانی سپریم لیڈر کو اہل خانہ سمیت تہران میں زیرِ زمین پناہ گاہ میں منتقل کر دیا گیا ہے، ان کے صاحبزادے مجتبی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں، ایرانی افسران اسرائیل کی طرف سے ڈرونز لانچ کرتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں اور اللہ سے مدد کی دعائیں مانگ رہے ہیں، ایرانی افسران جذبۂ ایمانی سے لبریز دکھائی دے رہے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی بدستور قائم ہے، نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”ہم وہی کرتے ہیں جو ہمیں کرنا چاہیے اور آئندہ بھی وہی کرتے رہیں گے “









