والد کی قربانیوں اور محبت کا دن

0
236
والد کی قربانیوں اور محبت کا دن

والد کی قربانیوں اور محبت کا دن

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں “فادرز ڈے” منایا جا رہا ہے، یہ دن ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو والد کی محنت، محبت اور قربانیوں کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے، اگر ایک ماں اپنی اولاد کو بے پناہ چاہتی ہے تو ایک باپ بھی دن رات محنت کر کے اپنی اولاد کی خواہشات، ضروریات اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کوشش کرتا ہے، وہ خاموشی سے ہر ذمہ داری اپنے اوپر لے لیتا ہے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کوشش کرتا ہے، والد، چاہے کسی بھی طبقے سے ہو، ایک ایسی چھاؤں ہے جو ہر مصیبت، ہر مشکل وقت میں اولاد کے لیے ڈھال بن جاتا ہے، وہ ایک ایسے درخت کی مانند ہے جو خود دھوپ سہتا ہے، مگر اپنی اولاد کو سائے میں بٹھاتا ہے، آج کا دن اس عظیم ہستی کے نام جو ہماری زندگی کا سب سے اہم ستون ہے۔

Leave a reply