بلاول بھٹو نے وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا

بلاول بھٹو نے وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا
نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو میں بلاول بھٹو سے وزن کم ہونے کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ چینی اور روٹی کھانا چھوڑ دیں، جم جا کر ورزش کریں، وزن خود ہی کم ہو جائے گا، بلاول بھٹو ان دنوں میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہی، اس پارلیمانی وفد کی قیادت بلاول بھٹو کر رہے ہیں، یہ وفد انڈیا کی حالیہ آبی اور فوجی جارحیت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف اجاگر کر رہا ہے، وہ پاکستانی موقف کو بھرپور اور موثر طریقے سے پیش کر رہے ہیں۔









