اداکاری ہر کسی کے بس کی بات نہیں

0
166
اداکاری ہر کسی کے بس کی بات نہیں

اداکاری ہر کسی کے بس کی بات نہیں

اداکارہ حریم سہیل نے کہا ہے کہ اداکاری سنجیدہ اور فطری فن ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر اداکاری کے مواقع ملنا اب عام رجحان بنتا جا رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ اداکاری کرنے اور لپسن کرنے میں بہت فرق ہے، ٹک ٹاک کی ویڈیوز میں مخصوص زاویے، فلٹرز سے کام کیا جاتا ہے لیکن اصل اداکاری کیمرے کے سامنے کئی لوگوں کی موجودگی میں جذبات، تاثرات اور زاویوں کے ساتھ ہوتی ہے جس میں کسی بھی قسم کی خامی کی گنجائش نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ اداکاری صرف خوبصورتی یا وائرل ہونے سے ممکن نہیں ہے، بلکہ اس کے پیچھے لگن، محنت اور گہرائی ہوتی ہے۔

Leave a reply