اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر کا انتخاب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر کا انتخاب
جرمنی کی سابق وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب کر لیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے نظام کے مطابق جنرل اسمبلی کے لیے صدر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے سے کیا گیا، خفیہ رائے شماری میں جرمنی کی سابق وزیر خارجہ انا لینا بیئربوک نے 167 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل جرمنی ہی کی سابق سفارت کار ہیلگا شمڈ کو 7 ووٹ حاصل ہوئے۔ 14 ممالک نے اس خفیہ رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا، وہ ستمبر میں اپنا عہدہ سنبھالیں گی، وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پانچویں خاتون ہیں۔









