ارشد ندیم نے پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے

0
343
ارشد ندیم نے پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے

ارشد ندیم نے پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے

ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک مرتبہ پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر لمبی، دوسری 76.80 میٹر لمبی اور تیسری مرتبہ 85.57 میٹر لمبی تھرو کی تھی۔

قومی ایتھلیٹ نے چوتھے راؤنڈ میں 83.99 میٹر لمبی، پانچویں راؤنڈ میں 83.44 میٹر لمبی اور فائنل تھرو 86.40 میٹر لمبی کی، ارشد ندیم اولمپکس کے بعد اب ایشین چیمپئن بھی بن گئے ہیں، گولڈ میڈل جیتنے پر ان کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Leave a reply