
افغانستان میں سفیر کی تعیناتی مثبت اقدام ہے
پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف افغانستان میں سفیر تعینات کرنا مثبت اور بروقت فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ہو گا، افغانستان ہمارا برادر اور ہمسایہ اسلامی ملک ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ افغان عوام کے ساتھ ہمدردی کی ہے اور لاکھوں افغانیوں کو پناہ دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی مفاہمت کے جذبے کے تحت مسلم لیگ ن کو بھی مذاکرات پرقائل کیا تھا تاکہ پاکستان میں سیاسی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔









