بنگلہ دیش جلد سیریز میں کم بیک کرے گا

0
209
بنگلہ دیش جلد سیریز میں کم بیک کرے گا

بنگلہ دیش جلد سیریز میں کم بیک کرے گا

بنگلادیش کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بنگلہ دیش کی شکست کے بعد کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں ان کی ٹیم جلد کم بیک کرے گی، بنگلادیش کے بولنگ کوچ مشتاق احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بنگلادیش سیریز میں ضرور کم بیک کرے گا، کل کی جیت کے لیے پاکستان کی ٹیم کو کریڈٹ دیتا ہوں، انہوں نے کہا پاکستان ٹیم نے جس طرح کرکٹ کھیلی اسے کریڈٹ جاتا ہے۔

شاداب خان نے ایک لمبے عرصے کے بعد شان دار پرفارمنس دی ہے، آغا سلمان نے بھی بہت اچھا پرفارم کیا ہے، ان کی بیٹنگ پر فخر ہے، انھوں نے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی مستقبل کی تیاریوں کے بارے میں بتایا کہ ورلڈ کپ کے لیے بہترین کمبی نیشن بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، نجم الحسن کو پاکستان کے خلاف آئندہ میچز میں چانس دیا جائے گا۔

Leave a reply