پاکستانی پرچم کے آن لائن فروخت پر پابندی

پاکستانی پرچم کے آن لائن فروخت پر پابندی
انڈیا نے پاکستانی پرچم کی آن لائن فروخت پر پابندی لگا دی ہے اور اس حوالے سے آن لائن اور E کامرس کمپنیز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، مودی سرکار پاکستانی جھنڈے سے بھی خوفزدہ ہو گیا ہے اور پاکستانی پرچم کی آن لائن فروخت پر بھی پابندی لگا دی ہے انڈیا کمپینیز نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی پرچم اور اس کی تصاویر والی اشیا آن لائن پلیٹ فارمز سے ہٹالی جائیں۔
شرمندگی مٹانے کے لئے مودی حکومت آن لائن کمپنیز کو تنگ کرنے لگی ، نوٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی افواج نے انڈیا کو کتنی تکلیف پہنچائی ہے، انڈین تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی پرچم اور پاکستان کے قومی نشان والی کسی بھی چیز کی آن لائن فروخت پر پابندی لگائی جائے، تاجر تنظیم نے ایسی چیزوں کی دستیابی کو ناقابل قبول اور توہین آمیز قرار دیا ہے۔









