پنجاب میں 15 سے 19 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہے گا

0
222
پنجاب میں 15 سے 19 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہے گا

پنجاب میں 15 سے 19 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہے گا

پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب بھر میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

ترجمان کے مطابق پندرہ سے انیس مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو رہے گا، ترجمان کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 مئی کی شام کو پنجاب میں داخل ہو گا جس سے 19 اور 20 مئی کو پنجاب کے اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

Leave a reply