سابق صدر عبدالحامد آدھی رات کو ” دھوتی میں فرار “

0
206
سابق صدر عبدالحامد آدھی رات کو " دھوتی میں فرار "

سابق صدر عبدالحامد آدھی رات کو ” دھوتی میں فرار ”

انڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عوامی لیگ پر پابندی لگنے کے بعد بنگلادیش کے سابق صدر محمد عبدالحامد رات کے تین بجے ہنگامی بنیادوں پر اپنی ”دھوتی میں ہی“ ملک سے فرار ہو گئے، ان کے ملک چھوڑنے کا جب بنگلادیش کی عبوری حکومت کو پتہ چلا تو فوری ہنگامی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جن میں افسران کے تبادلے، ان کی معطلی اور ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سابق صدر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی اور بہنوئی کے ساتھ علاج کی غرض سے تھائی لینڈ روانہ ہوئے ہیں، لیکن ان کے سیاسی مخالفین کہتے ہیں کہ وہ اپنے اوپر بنے ہوئے مقدمات سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش سے فرار ہو گئے ہیں۔

Leave a reply