پاکستان میں آج یوم تشکر منایا جائے گا

0
239
پاکستان میں آج یوم تشکر منایا جائے گا

پاکستان میں آج یوم تشکر منایا جائے گا

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج پاکستان میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے، قوم شہداء اور غازیوں کے لئے خصوصی دعائیں کریں، انہوں نے کہا کہ یہ دن اللہ رب العزت کے سامنے سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہرمحاذ پر اپنی برتری ثابت کی ہے، ہم اپنی اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا، دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر، تحمل اور بھرپور تیاری کے ساتھ دفاع کو یقینی بنایا۔

علماء کرام اور قوم آج پاکستان بھر میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں، انہوں نے کہا کہ علماء کرام شہداء اور غازیوں کے لئے خصوصی دعائیں کریں، پاک افواج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہمیشہ کھڑی رہی ہے۔

Leave a reply