ماں تجھے سلام

0
213
ماں تجھے سلام

ماں تجھے سلام

ماں خلوص، صبر، شفقت اور قربانی سے بھری ایک ہستی ہے، ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، ماں قدرت کا وہ انمول تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے، ماں کی اہمیت کا اندازہ ہم اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہ دی ہے۔

ماں ایسی عظیم ہستی ہے کہ جس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، ماؤں کا عالمی دن منانے کا مقصد ماں کے رشتے کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کرنا، ماں کے لئے عقیدت، محبت اور شکر گزاری کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

ویسے تو ہر دن ماں کا دن ہوتا ہے مگر خاص طور پر اس دن کو منانے کا مقصد ماں کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنا ہوتا ہے، ہر ماں قابل ستائش ہے لیکن کچھ مائیں تو ایسی بھی ہیں جو مشکلات کو اپنے لیے چیلنج سمجھ کے قبول کرتی ہیں اور اپنے بچوں کی بہترین تعلیم اور تربیت کی خاطر نہ صرف گھروں کی ذمہ داری سنبھالتیں ہیں بلکہ بچوں کے والد کے ساتھ شانہ بشانہ محنت بھی کرتی ہیں۔

Leave a reply