بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا

0
151
بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا

بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا گیا

ڈی جی آئی۔ ایس۔ پی۔ آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور بھارت نے دوبارہ دراندازی کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے ملک کے 12 مختلف مقامات پر ڈرونز بھیجے جنہیں پاکستان نے مار گرایا ہے، انڈیا کی جانب سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے۔ چکوال، گھوٹکی، بہاولپور، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چھور اور کراچی کے قریب ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی جانب آنے والے ڈرون میں چار فوجی جوان زخمی ہوئے جبکہ گھوٹکی میں 1 شہری شہید اور 1 زخمی ہوا, چھور میں بھی ڈرون طیارے کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے، ہم جارحیت کرنے والوں کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دنیا کو پتہ ہے کہ بھارت عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

Leave a reply