مندل سیکٹر میں ایک اور بھارتی پوسٹ تباہ

مندل سیکٹر میں ایک اور بھارتی پوسٹ تباہ
بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں ایل۔ او۔ سی پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دے دیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل۔ او۔ سی پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر پاک فوج نے بھارتی پوسٹ کو تباہ کر ڈالا۔
پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی چیک پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں ہی دھواں پھیل گیا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ رہے ہیں۔









