پاکستانی فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے

0
224
پاکستانی فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے

پاکستانی فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن مکار بھی ہے اور بدنیت بھی، عطا تارڑ نے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی مس ایڈونچر کو ڈیل کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ بھرپور طریقے سے جواب دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی پہل نہیں کی، لیکن پاکستان نے کبھی جارحیت کو نہیں بڑھایا، پاکستان نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم برطانوی ہائی کمشنر سے ملے اور اس سے پہلے سفیروں سے بھی ملاقات ہوئی، پاکستان نے مضبوطی سے اپنا کیس دنیا کے سامنے لڑا ہے، آج ہم نے یو۔ این سیکیورٹی کونسل میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے، انڈیا میں اینٹی مودی سینٹی منٹ عروج پر ہے، بھارت میں مودی سرکار کے خلاف بات کی جارہی ہے کہ مودی سرکار فیل ہو گئی ہے۔

Leave a reply