پنجاب کے سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے اقدامات کر رہے ہیں

0
167
پنجاب کے سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے اقدامات کر رہے ہیں

پنجاب کے سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے اقدامات کر رہے ہیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لیے بہت کام کرنا چاہتی ہوں، سکولوں میں سولر سسٹم لگانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کو اجلاس میں سکول ایجوکیشن کے موجودہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، پنجاب میں گیارہ ہزار سے زائد سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل کی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آئی۔ ٹی اور سائنس کی لیب ہوگی، لائبریری، ملٹی پرپز پلے گراؤنڈ اور دیگر جدید سہولتیں بھی دی جائیں گی، وزیراعلی پنجاب نے وزیر تعلیم کو گیارہ لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے سکول مینجمنٹ کونسل کو نوے دنوں میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply