پاک بھارت کشیدگی ، ایشیا کپ خطرے میں

0
167
پاک بھارت کشیدگی ، ایشیا کپ خطرے میں

پاک بھارت کشیدگی ، ایشیا کپ خطرے میں

انڈین اخبار کے مطابق بھارت ایشیا کپ کو ملتوی کرانے یا پھر منسوخ کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے، یہ ٹورنامنٹ ستمبر میں کسی غیر جانبدار مقام پر ہونا تھا، لیکن بھارتی حکام نے موجودہ حالات کو سبب بنا کر اسے روکنے کی کوشش شروع کر دی ہے، بھارت ایشیا کپ کا میزبان ملک ہے، اس کے باوجود پاکستان کو سری لنکا یا متحدہ عرب امارات میں میچز کھیلنے پر مجبور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے کھیل کے میدان میں پاکستان کے خلاف انتقامی رویہ اپنایا ہو بلکہ اس سے پہلے بھی مودی سرکا نے کھیلوں کو سفارتی دباؤ کے آلہ کار کے طور پر استعمال کیا تھا، جس کی مثال 2023 کا ایشیا کپ اور 2019 کے ورلڈ کپ میں دیکھنے میں آئی، لیکن پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر ارکان بھارت کے اس دباؤ کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ایک بار پھر ثابت ہوا کہ مودی حکومت کھیل کے اصولوں کو روند کر اپنی نفرت کی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے۔

Leave a reply