پہلگام حملے کی خفیہ فائنل لیک ہونے پر بھارتی انٹیلی جنس چیف برطرف

پہلگام حملے کی خفیہ فائنل لیک ہونے پر بھارتی انٹیلی جنس چیف برطرف
پہلگام واقعے سے متعلق ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز کے لیک ہونے کی بنا پر بھارت کی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، یہ دستاویز میڈیا تک پہنچی اور پھر دنیا بھر میں بھارتی اداروں کی ساکھ کو متاثر کیا، جس کے بعد جنرل رانا کو سخت مقام پر بھیج دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ڈی۔ ایس۔ رانا کو سزا کے طور پر اندمان اور نکوبار (المعروف کالا پانی) میں بھیج دیا گیا، ان کے تبادلے کو براہ راست اس خفیہ لیک سے جوڑا جا رہا ہے، جس کی نقول ٹی۔ آر۔ ایف نامی گروپ کے پاس بھی پہنچ گئیں اور پھر انہوں نے یہ معلومات عالمی سطح پر پھیلا دیں تھیں۔
ان خفیہ فائلز کے لیک ہونے پر نہ صرف ’’را‘‘ کا مذاق بنا بلکہ بھارتی حکومت اور فوجی اداروں پر بھی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے، خاص طور پر پہلگام آپریشن کی شفافیت کے حوالے سے، لیک ہونے والی یہ فائل جنرل رانا کی ذاتی حفاظت میں دی گئی، لیکن حکومتی تحقیقات سے یہ بات پتہ چلی ہے کہ یہ فائل انہی کے دفتر سے میڈیا تک پہنچی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈی۔ آئی۔ اے کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری ہوئے۔








