بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار پلائیں گے

0
195
بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار پلائیں گے

بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار پلائیں گے

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر کوششیں تیز کی ہیں، دوست ممالک سے بھی رابطے میں ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار پڑے گی، انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے آپریٹ کرنے سے باز آئے، بھارتی او۔ ٹی۔ ٹی پلیٹ فارم اور سوشل میڈیا کا حل ضرور نکالیں گے، بھارتی فلمیں نہ چلانے کا فیصلہ درست ہے، بھارتی گانے مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پہلگام کی شفاف انکوائری کا کہا ہے، بھارتی میڈیا رو رہا ہے لیکن کوئی اس کی بات نہیں سن رہا، بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر برے طریقے سے ناکامی ہوئی، ہمارا سلوگن ہے کہ ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانہ نہیں، بہار میں کاسٹ سسٹم پر مردم شماری ہو رہی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ پر اظہار افسوس کیا تو پھر جعفر ایکسپریس پر بھارت کیوں خاموش رہا ؟

Leave a reply