انڈیا میں دورانِ علاج وفات پانے والے آریان کی لاش کوئٹہ پہنچا دی گئی

انڈیا میں دورانِ علاج وفات پانے والے آریان کی لاش کوئٹہ پہنچا دی گئی
بھارت میں دوران علاج وفات پانے والے نوجوان آریان شاہ کی میت کوئٹہ پہنچادی گئی،
آریان شاہ کی نماز جنازہ اور تدفین آبائی قبرستان سرکی میں کی گئی ہے، نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، چھ ماہ سے زیر علاج آریان کی وفات پچیس اپریل کو چنائی کے اسپتال میں ہوئی۔
آریان پچھلے پانچ سال سے جگر اور پھیپڑوں کے مرض میں مبتلا تھا، چنائی میں اسپتال کے حکام نے واجبات کی ادائیگی تک میت دینے سے انکار کر دیا تھا البتہ بلوچستان کی حکومت نے واجبات کی ادائیگی کی اور میت پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کیے۔









