حکومت کا پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

0
161
حکومت کا پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

حکومت کا پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے معتصبانہ اقدامات مسلسل جاری ہیں، بھارتی حکمران پاکستان کے ساتھ جنگی صورتحال پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، کشیدہ صورتحال کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی بروز پیر کو طلب کیا جا سکتا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

ایک دو دن میں وزارت پارلیمانی امور صدر کو اجلاس بلانے کے لیے سمری بھیجے گی، قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر قرارداد بھی منظور ہونے کا قوی امکان ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی پر بحث کرائی جائے گی۔

Leave a reply