اگر آپ کے والد جنگ میں مر جائیں تو آپ کی کون پرورش کرے گا

اگر آپ کے والد جنگ میں مر جائیں تو آپ کی کون پرورش کرے گا
علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے آرمی کینٹ، پٹیالہ کے قریب ’’پاکستان اور خالصتان زندہ باد‘‘ کے نعروں اور خالصتان کے جھنڈے کی 1 فوٹیج جاری کی ہے، جس میں طلبہ کو پیغام دیا گیا ہے کہ ’’بھارت کا مودی آپ کو یتیم کر دے گا۔‘‘ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ انڈین آرمی میں بچے اپنے والدین سے پوچھیں، کہ مودی کی سیاست کا دفاع کرنا کیا مرنے کے قابل ہے؟
انھوں نے کہا کہ اگر آپ کے والد یا والدہ پاکستان کے خلاف جنگ میں مر جائیں تو آپ کی کون پرورش کرے گا؟ پاکستان کے خلاف جنگ الیکشن جیتنے کی سیاست ہے، انھوں نے اپیل کی ہے کہ ’’اپنے والدین سے کہو: خالصتان کی حمایت کرو، جنگ کو مسترد کرو، پاکستان کے خلاف لڑنے سے انکار کرو، اور پنجاب کو ہندوستانی قبضے سے آزاد کراو۔‘‘









