
صندوق سے تشدد زدہ لاش ملی ہے
کراچی کے علاقے ملیر گوٹھ میں صندوق سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ خاتون کی لاش دو روز پرانی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتولہ کے چہرے پر تشدد کے نشان بھی ہیں لیکن لاش کی شناخت نہ ہو سکی، مقتولہ کے ورثا بھی ابھی تک سامنے نہیں آئے، اب نادرا ریکارڈ سے لاش کی شناخت کی جائے گی۔









