بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار

بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار
پاکستانی میڈیا نے جب بھارت کے جھوٹ پر سے پردہ اٹھایا اور دنیا کو سچ دکھایا تومودی حکومت گھبرا گئ اور پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز بند کر دئیے، ایک بھارتی اخبار کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے چینلز میں پاکستان کے معتبر نیوز چینلز اے آروائی ، سما ٹی۔وی۔ ڈان نیوزاور جیو نیوز شامل ہیں، بھارت کا یہ اقدام اس بہانے تھا کہ مبینہ طور پر یہ چینلز ”اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ حساس مواد“، اور ”بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف جھوٹی معلومات“ پھیلا رہے ہیں، مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے یہ پابندی دراصل اپنی ناکامیوں اور اندرونی تضادات کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔








