
سی سی آئی کا اجلاس حکومت سندھ کی درخواست پر آج طلب
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی درخواست پر وزیرِ اعظم نے سی۔ سی۔ آئی کا اجلاس آج طلب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سی۔ سی۔ آئی کے آج کے اجلاس میں کینالوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس دو مئی کو ہونا تھا لیکن حکومت سندھ کی درخواست پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی۔ سی۔ آئی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کی جانب سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سی۔ سی۔ آئی اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے کینالز تنازعہ پر احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دھرنا ختم کر دیں۔









