پانی بند ہوا تو آپ کی سانس بند کر دیں گے

0
198
پانی بند ہوا تو آپ کی سانس بند کر دیں گے

پانی بند ہوا تو آپ کی سانس بند کر دیں گے

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتی قوم کو سوچنا ہو گا کہ اس نے مودی سے جان چھڑانی ہے یا ملک کی تباہی کرنی ہے، اگر پانی بند ہوا تو آپ کی سانسیں بند کر دیں گے یاد رکھنا، انہوں نے کہا کہ ریلوےاسٹیشنز پر سولجر ڈیسک قائم کردی گئی ہے، بھارت کا اگر 1 میزائل آیا تو ہمارے 2 سو میزائل آئیں گے، یاد رکھنا یہ مس ایڈونچر آپ کے گلے پڑ سکتا ہے، پاکستان ہر موومنٹ کا جواب دینےکے لئے تیار ہے۔

آپ کے 5 دھماکوں کے جواب میں نواز شریف نے 6 ایٹمی دھماکے کیے تھے، ایٹم بم کتابوں میں لکھنے اور پڑھنے کے لئے نہیں حفاظت کے لئے بنایا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غزنوی، غوری اور شاہین میزائل چوکوں میں سجانے کے لیے نہیں بنائے، بلکہ یہ تمام میزائل بھارت کے لیے ہی بنائے ہیں، پاک فوج نے کہہ دیا ہے کہ اگر پانی بند ہوا تو جنگ کے لئے تیار رہو، پاکستان نے ابھی آپ کی صرف فضائی حدود اور تجارت بند کی تو آپ کی چیخیں نکل گئیں۔

Leave a reply