پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارتی جج کا مودی کو مشورہ

پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارتی جج کا مودی کو مشورہ
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاکستان سے 10 دن کی جنگ میں ہی بھارتی معیشت کا کچومر نکل جائے گا، اگر بھارت پاکستان سے جنگ کرے گا تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی انہوں نے کہا کہ بھارتی جرنیل اتنی شیخیاں مار رہے ہیں، ان کی اتنی حیثیت نہیں ہے، بھارت ایک بہت غریب ملک ہے، بھارت کے جرنیل جنگ کرنے کے لیے ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر بکواس کرتے ہیں، انہیں کو یہ بات سمجھنا ہو گی کہ دونوں ملک ایٹمی قوتیں ہیں۔









