ٹینکر کی ٹکر سے گھر زمین بوس

0
107

ہاٹ لائن نیوز : تیز رفتار پانی کا ٹینکر بے قابو ہو کر گھر میں گھس گیا ، جس سے مکان زمین بوس ہو گیا ۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں تیز رفتار پانی کا ٹینکر گھر پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں مکان گر گیا اور ایک شخص جاں بحق جب کہ دو بچیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ توفیق کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں 35 سالہ نصیر، 13 سالہ راحیلہ اور دو سالہ مناہل شامل ہیں۔

Leave a reply