
ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ گن بھی نہیں سکو گے
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ مودی صاحب ظلم کی انتہا کر دیں گے تو اسطرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، کشمیر میں لاکھوں کی آبادی کو سالوں محصور رکھیں تو اس طرح تو ہوتا ہے، مستقل کرفیو نافذ اور زندگی تنگ کریں، دس لاکھ فوجی مسلط کریں تو ایسا تو ہوتا ہے، واردات آپ کی دہشتگردانہ ذہنیت کا کارنامہ ہے کیونکہ ظلم پھر ظلم ہے جب بڑھتا ہے تو مٹ ہی جاتا ہے، خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جمے گا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان پر الزام لگانے سے پہلے اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیرو، محبت بانٹیں، آپ گجرات نہیں بھارت کے وزیراعظم ہیں،ہندو توا کا پرچار بھارت کے اتنے ٹکڑے کرے گا کہ آپ سے گنتی بھی نہیں ہو سکے گی، بھارت کےاندربھی شانتی رکھیں اور ہمسایوں کے ساتھ بھی شانتی سے رہیں، دہشت گردی امریکہ، کینیڈا اورہمسایوں کوایکسپورٹ نہ کریں، آپ اپنی اوقات میں ہی رہیں۔









