
بالی گم ہونے پر بیوی کو جلانے والے کو 12 سال قید کی سزا
سونے کی بالی گم کرنے پر بیوی کو جلانے کے مقد مے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے، سیشن جج امیرالدین نے چھ سال بعد مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے، عدالت نےمجرم کو بارہ سال قید کی سزا سنائی اور مقتولہ کے ورثا کو پانچ سال تک پانچ ہزار ماہانہ دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے، استغاثہ نے کہا کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر میں سونے کی بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑکا جبکہ سسر نے اسے آگ لگائی۔









