سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کی عالمی سطح پر گھیراؤ کی تیاری

0
175
سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کی عالمی سطح پر گھیراؤ کی تیاری

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم کی عالمی سطح پر گھیراؤ کی تیاری

بنگلادیشی پولیس نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے، شیخ حسینہ واجد سمیت بارہ افراد کے خلاف نیشنل سینٹرل بیورو نے ریڈ نوٹس کے لیے انٹرپول کو درخواست دی ہے، انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر انٹرپول سے رابطہ کیا گیا ہے اور شیخ حسینہ واجد کو ’’مفرور‘‘ قرار دے کر گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ نوٹس کی درخواست عدالتی احکامات اور شواہد پر مبنی ہے، شیخ حسینہ واجد سمیت بارہ ’’مفرور ملزمان‘‘ کی تلاش میں انٹرنیشنل ایکشن میں تیزی آ گئی ہے، شیخ حسینہ واجد کو بھارت نے پناہ دی ہوئی ہے۔

Leave a reply