
ویزہ فراڈ میں ملوث نادرا ایجنٹ سمیت 3 افراد گرفتار
ایف۔ آئی۔ اے گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث نادرا ایجنٹ سمیت تین ملزمان گرفتار کر لئے،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اطہر بٹ، زمان اکرم اور رؤف مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم اطہر کو چھاپہ مار کر نارووال سے گرفتار کیا گیا جو کہ ڈیٹا میں ٹمپرنگ، ردوبدل اور جعلی شناختی کارڈ کے اجراء میں ملوث پایا گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے مذید تفتیش جاری ہے۔
ایف۔ آئی۔ اے کا کہنا ہے کہ 1 اور کارروائی کے دوران ملزم زمان اکرم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا، اس نے شہری کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 92 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا جبکہ رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا، جبکہ ملزم رووف مسیح کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران نارووال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو یو۔ اے۔ ای بھجوانے کے لیے تین لاکھ روپے وصول کیے اور شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔









