گندم کا ریٹ نہ ملا تو آئیندہ گندم کاشت نہیں کریں گے

0
347
گندم کا ریٹ نہ ملا تو آئیندہ گندم کاشت نہیں کریں گے

گندم کا ریٹ نہ ملا تو آئیندہ گندم کاشت نہیں کریں گے

صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے اعلان کیا ہے کہ ہمیں ہمارے حقوق نہیں دیے جا رہے، فصل کا ریٹ چاہیے ورنہ ہم آئندہ گندم کاشت نہیں کریں گے، انہوں نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہنے پر گندم تو لگا لی مگر ابھی تک انہوں نے کسان سے ملاقات نہیں کی، پندرہ ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

خالد کھوکھر نے کہا کہ کسان کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ کھاد خرید سکے، گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں دیا جا رہا، کاشتکار اس وقت پریشان ہے، وزیراعلی سے کہتا ہوں کہ سبسڈی اور خیرات واپس لے کر ہمیں اجرت دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 3 دن پہلے وزیر اعظم ہاؤس میں میٹنگ کی جہاں شہباز شریف کو سارے حقائق سے آگاہ کیا لیکن انہوں نے گندم کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

Leave a reply