
کے پی کے حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات دینے کا فیصلہ
کے پی کے حکومت نے صحت کارڈ میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے،مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی کے وژن کے مطابق حکومت نے صحت کارڈ سے متعلق ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ کے۔ پی۔ کے حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے بتایا مزید بتایا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی بھی جلد صحت کارڈ میں شامل ہو گا۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو اسپتالوں کے بقایاجات فوری ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مزید اسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے آئندہ ماہ تجاویز پیش کی جائیں گی۔









