نائب وزیراعظم کابل روانہ

0
150
نائب وزیراعظم کابل روانہ

نائب وزیراعظم کابل روانہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ دورہ افغانستان پر کابل روانہ ہو گئے ہیں، وفد میں داخلہ اور ریلویز کے وفاقی سیکرٹریز سمیت وزارت داخلہ اورایف۔بی۔آر کےاعلیٰ حکام بھی شامل ہیں، نور خان ائیربیس پر روانگی سے پہلے نائب وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں اور افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت سب نےمل کرفیصلہ کیا ہے کہ افغان حکومت سے بات چیت کریں ، دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کے لئے جو کچھ ہو سکتا ہے کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں تک تجارت ہمارا ایجنڈا ہے، کچھ عرصہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں سرد مہری رہی ہے، دورے کے دوران کابل میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، نائب وزیراعظم کا دورہ پاکستان کے افغان عوام سے برادرانہ تعلقات کا اظہار کرتا ہے۔

Leave a reply