سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہوگیا

0
0
سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہوگیا

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک روز کی نمایاں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 26 ڈالر ہوگئی۔

Leave a reply