
اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون کے چرچے
اداکاروں کے ہمشکل کی تصاویر اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں، جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو اداکارہ حرا مانی کی ہمشکل خاتون کی بھی وائرل ہوئی ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر اقدس انسٹاگرام پر والدین کے بارے میں مشورے شیئر کرتی ہیں اور بالکل حرا مانی ہی لگ رہی ہیں۔
ڈاکٹر اقدس کی آواز بھی بالکل حرا مانی کے جیسی ہی لگ رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین ان سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ حرا مانی ہیں؟ ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی تع آواز بھی بالکل حرا مانی کے جیسی ہے۔‘








