ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ

0
307
ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ

آج سے ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے چھ سے سات ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، موسمِ گرم نے شدت اختیار کرلی ہے، اپریل کے وسط میں ہی مختلف اضلاع شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق آج سے 18 اپریل تک ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 7 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔

سندھ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سے اوپر پہنچ چکا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، محکمہ موسمیات نے آج دادو میں پارہ 46 ڈگری، نواب شاہ 45، سکھراورحیدرآباد میں 43 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی جبکہ ڈی جی خان، ملتان اور سرگودھا میں 40 اور لاہور میں 37 سینٹی گریڈ تک رہنے کی امید ہے۔

Leave a reply