پشاور: پشاور میں کورئیر سروس سے منشیات ترسیل کرنے والا گروہ گرفتار

0
178
پشاور: پشاور میں کورئیر سروس سے منشیات ترسیل کرنے والا گروہ گرفتار

پشاور: پشاور میں کورئیر سروس سے منشیات ترسیل کرنے والا گروہ گرفتار

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے نوشہرہ سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس نے گیارہ منشیات بھرے پارسل مختلف شہروں کے لیے بک کیے ہوئے تھے، پارسل میں سے 200 گرام آئس، 5.7 کلو چرس، 120 ایکسٹسی گولیاں، 150 گرام افیون برآمد ہوئی ہیں۔

ملزم کے قبضے سے جعلی ایک لاکھ روپے اور تیس بور پستول بھی برآمد ہوئی ہے، اے این ایف ٹیم نے حاجی کیمپ پشاور کے قریب مزید تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کیے ہیں،ملزمان سے دو کلو چرس برآمد ہوا۔

اے این ایف کے مطابق ڈیجیٹل منشیات ترسیل کا نیٹ ورک قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

Leave a reply