کراچی: نادرا کی جانب سے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے کے بارے اہم وضاحت جاری

0
210
کراچی: نادرا کی جانب سے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے کے بارے اہم وضاحت جاری

کراچی: نادرا کی جانب سے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامے کے بارے اہم وضاحت جاری

تفصیلات کے مطابق نادرا نے کہا ہے کہ وفات، پیدائش اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ایک ویڈیو پر نادرا کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر ہونے پر تعجب کا اظہار کر رہا ہے ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروایا ہے۔

ملک بھر میں ستر لاکھ سے زائد افراد کی وفات کا اندراج یونین کونسلوں میں ہو چکا ہے، لیکن ان افراد کے قریبی رشتہ داروں نے اس ریکارڈ کو نادرا میں اپ ڈیٹ نہیں کرایا، اور ان کے شناختی کارڈ منسوخ نہیں کرائے گے۔

ناردا کے مطابق ایسے تمام افراد کے موبائل فون پر اور ان کے قریبی رشتہ داروں کے موبائل فون پر پیغامات بھیجے گئے ہیں کہ اگر وہ واقعی فوت شدہ ہیں تو ان کے قریبی رشتہ دار نادرا دفتر میں آ کر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کروائیں اور اگر وفات کا اندراج غلط ہوا ہے تو متعلقہ یونین کونسل میں ریکارڈ کی درستی کروائیں۔

Leave a reply