چینی خاتون انوکھی قانونی جنگ جیت گئی

0
149

یہ خاتون ، جسے ‘مس وانگ’ کے نام سے جانا جاتا ہے ، تین سال سے ایک نجی کمپنی میں خدمات انجام دے رہی ہے اور اسکی کارکردگی کا ریکارڈ بھی اطمینان بخش تھا۔ لیکن اس سال ، کمپنی انتظامیہ نے انہیں اس بنیاد پر مسترد کردیا کہ انہوں نے ایک ماہ میں چھ دن ایک منٹ قبل اپنی نشست چھوڑ دی تھی۔

مس وانگ نے اس فیصلے کو چیلنج کیا اور مقامی عدالت میں دستک دی ، اور جیت انکا مقدر بن گیا۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ صرف ایک منٹ قبل ، ‘قبل از وقت تعطیل’ زمرے میں نہیں آتا۔

عدالت نے مزید کہا کہ کمپنی نے کوئی سرکاری انتباہ نہیں دیا اور نہ ہی ملازم کے طرز عمل کو بہتر بنانیکے لئے کوئی اقدام اٹھایا ، لہذا ملازمت کو ختم کرنیکو غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دیا گیا۔ عدالت نے کمپنی کو معاوضہ ادا کرنیکا حکم دیا ، حالانکہ معاوضے کی رقم کا انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔

Leave a reply