جماعت اسلامی کامظلوم فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی

جماعت اسلامی کامظلوم فلسطینیوں کےساتھ اظہاریکجہتی
ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کےلیےجماعت اسلامی کراچی نے ایک پرامن احتجاج کا اہتمام کیا۔ -اس مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کی ، جنہوں نے شہریوں سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنیکی اپیل کی۔
منعم ظفر نے کہا کہ ہر پاکستانی کو فلسطینی عوام پر ہونیوالے مظالم کیخلاف آواز اٹھانا چاہئے اورقابض ریاست کے معاشی بائیکاٹ میں اپنا کردار ادا کرنیکے لئے عملی اقدامات کرنا چاہئے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 13 اپریل کو ‘غزہ مارچ’ میں حصہ لیکر فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں اور دنیا کو ایک پیغام بھیجیں کہ پاکستانی عوام مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں۔
اس پیغام کو جماعت اسلامی نے بتایا تھا کہ آج کے مظاہرے اور جلسے نہ صرف فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ ہیں بلکہ بین الاقوامی برادری کے ضمیر کو ہلا دینے کی بھی کوشش ہیں تاکہ دنیا اسرائیلی کیخلاف عملی اقدامات کرسکے۔









