پی پی پی کےسینئر رہنما انتقال کرگئے

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کا ایک مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ تاج حیدر کی عمر 83 سال تھی۔
خاندان کے مطابق ، پی پی پی کے رہنما تاج حیدر کا علاج ایک مقامی اسپتال میں ہورہا تھا۔ انکی آخری رسومات 9 اپریل کوظہرین کےبعد مسجد اور امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں اداکی جائیگی۔









