بدترین مندی کےبعد اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت آغاز

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ روزشدیدترین مندی کےبعدکاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامثبت آغاز ہواہے، جہاں ہنڈریڈانڈیکس میں 15سوپوائنٹس سے زائد کااضافہ دیکھنےمیں آیاہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈانڈیکس1لاکھ 16ہزار 4سو پوائنٹس پر پہنچ گیاہے، مارکیٹ میں مزید بہتری کیلیے سرمایہ کارانتہائی پُرامیدنظرآرہےہیں۔









