آذربائیجان کی پاکستان میں دوارب ڈالرکی سرمایہ کاری

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ دفترخارجہ کےذرائع کیمطابق ، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 اور 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرنیکا امکان ہے ، اس دوران مجموعی طور پر 2 بلین ڈالر پر دستخط ہونگے۔
اسکے علاوہ ، آذربائیجان وزیر برائے معیشت مائیکل جباروف اگلے ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کیمطابق ، توقع کی جاتی ہے کہ وہ 8 اپریل کو تشریف لائینگے ، اس دوران مختلف معاشی اور تجارتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔









