سوتیلی ماں نے ظلم و ستم کی ہرحدپارکردی

0
224
سوتیلی ماں نے ظلم و ستم کی ہرحدپارکردی

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی رہائشی 56 سالہ کمبرلے سلیوان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ تقریبا دو دہائیوں سے اپنے سوتیلےبیٹےکوقیدمیں رکھے ہوئے ہے ، بھوک اور بدترین تشددکانشانہ بنا رہی ہے۔ وہ جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہوگی جہاں اسے حملے ، اغوا اور ظلم و ستم جیسے الزامات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

یہ معاملہ اسوقت منظر عام پر آیا جب ایک 32 سالہ شخص ، جسنے 20 سال تک خود کوقید میں بتایا ، فروری میں اپنے گھر میں آگ لگائی۔ پولیس کے مطابق ، اس شخص نے گھر میں آگ لگانے کے بعد کہا: “میں اپنی آزادی چاہتا تھا۔”

جب پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچے تو ، سلیوان محفوظ تھے ، لیکن متاثرہ شخص کو شدید دھواں اور جلنے والے زخم ہوئے۔ طبی معائنے کے دوران پتہ چلا کہ وہ صرف 70 پاؤنڈ (تقریبا 32 کلوگرام) تھا ، اس کے بال الجھےتھے ، دانت خراب اور جسمانی حالت بہت کمزورتھی۔

Leave a reply